ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کے دوران اسلام آباد پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سینئر افسران کے ہمراہ روٹ اور ڈیوٹی پوائنٹ کا دورہ کیا اور پولیس کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیا ۔آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور چوکس رہنے کی خصوصی ہدایات بھی دیں۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 2 ہزار سے زیادہ افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ آئی جی نے واضح کیا کہ ڈیوٹی کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔آئی جی نے صدر کی آمد کے موقع پر تمام نفری کو ریڈ الرٹ رہنے کا حکم دیا ۔