ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)جعلی بینک اکاونٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست تیار کر لی۔انہوں نے بتایا کہ پراسیکوٹر جنرل کی حتمی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں درخواست دائر کی جائے گی۔