ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کے دور ان مسلح افواج کے سربراہان ، حکومتی رہنماء ، وزراء ، وزیر اعظم آزاد کشمیر اپوزیشن اراکین ، گور نر سندھ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا، معاون خصوصی سمیت عمان، نیپال، آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کے سفیر مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے ۔ جمعہ کو مشترکہ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، حکومتی رہنما، وفاقی وزرا اور اپوزیشن اراکین سمیت گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، گور نر خیبر پختون خوا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمن ملک، شیری رحمٰن اور راجا پرویز اشرف، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خواجہ آصف، احسن اقبال اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے شرکت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ترکی برادر اسلامی ملک ہے اور قیام پاکستان سے لے کر اب تک دیرینہ تعلقات رہے ہیں اور ترکی نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی ہے۔