ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک صدر کے پاکستان کے قومی مفادات میں ساتھ دینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر اردوان کا ایف اے ٹی ایف اور کشمیر پر بیان ان کی پاکستان سے محبت کا مظہر ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ فلسطین کے مسئلے پر صدر اردوان کا بیان مسلمانوں کے دل کی آواز ہے،صدر ایردوان نے پاکستان کا دل جیت لیا،ان کا خطاب ایک سچے، کھرے، مخلص، وفا شعار بھائی کا خطاب تھا۔انہوںنے کہاکہ ترکی ہمیشہ سے پاکستان کا سچا، بااعتماد، ہمدرد و غم گسار رفیق رہا ہے،ترکی کی دوستی ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترک حکومت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بھی ترکی سے عشق اور محبت محبت کا یہی جذبہ رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں ترکی سے کاروباری برادری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جس کے لیے صدر ایردوان کے شکرگزار ہیں۔