ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
ملتان (سپورٹس رپورٹر) انٹر کلبز ملتان ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے این ایس تائیکوانڈو کلب کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کلب منعقدہ شمس آباد پارک میں منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ممبر پنجاب اسمبلی عثمان بھٹی تھے جنھوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ملتان سے تعلق رکھنے والے سنئیر تائیکوانڈو ماسٹرز مظہر حسین زریں، خالد خان، ڈاکٹر فیصل جہاں، الیاس خان نیازی، ارشد سعیدی، اظہر ملک اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے جنھوں نے اپنے خطاب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
کھلاڑیوں اور ان کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بھٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا جذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، یہ بچے ہمارے مضبوط اور روشن پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں ماند پڑ رہی ہیں اور تائیکوانڈو جیسے کھیل سے ہی منشیات اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ انھوں نے تائیکوانڈو انسٹر خالد کمانڈو اور ان کے کلب کے علاوہ والدین اور اساتذہ کے عزم و ہمت کو سراہا۔
تقریب میں رہنما پیپلز پارٹی عثمان بھٹی نے کامیاب کھلاڑیوں محمد حفیظ، میمسا، ایمن خان، ثانیہ نور، عبدالرحمان، عروج فاطمہ، زینب بٹ، محمد نعمان، عمر اشرف، دعا فاطمہ اور حبیبہ میں ایوارڈز اور اسناد تقسیم کیں۔