ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے اعزاز میں حضوری باغ میں عشائیہ دیا گیا- پنجاب کے وزیر اعلی اور گورنر نے حضوری باغ آمد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا استقبال کیا- عشائیہ کی تقریب میںبلوچی، چولستانی، پنجابی موسیقی اور ثقافتی شو پیش کیا گیا-وزیر اعلی نے کہا کہ آپ کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے-انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کو لاہور سمیت پنجاب کے ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کیا- سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ پنجاب ثقافتی حسن سے مالا مال سرزمین ہے -لاہوریوں کی روایتی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو دورہ لاہور کی تصویری البم پیش کی-انتونیو گوتریس نے تصویری البم دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کو شاہی قلعہ کی پینٹنگ بھی پیش کی- سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے لاہور میں شاندار مہمان نوازی پروزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا -تقریب میں ممبر برٹش پارلیمنٹ افضل خان ، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس ، سرکاری افسران، نامورسیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی-