ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی سیکریری اطلاعات جواد احمد نے کہاہے کہ مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے، طے شدہ پلان کے مطابق منصوبہ 2025میں مکمل ہوگا۔ ایک بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے کہاکہ مہمند ڈیم اپنی ساخت کے لحاظ سے پانچواں بڑا ڈیم ہے، واپڈا منصوبے کے گردونواح کے علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر 4.5ارب روپے خرچ کریگا۔ احمد جواد نے کہاکہ مہمند ڈیم مکمل ہونے پر اس میں 1.2ملین پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا، منصوبے سے 800میگاواٹ پن بجلی پیدا کی جائے گی ۔احمد جواد نے کہاکہ منصوبے سے نیشنل گریڈ کو سالانہ 2.8ارب یونٹ حاصل ہوں گے، ڈیم کی تعمیر سے پشاور چارسدہ اور نوشہرہ سمیت گردونواح کے علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔احمد جواد نے کہاکہ ڈیم سے 1.6لاکھ ایکڑ کے ساتھ اضافی 16ہزار7سو ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے سے پشاور کو یومیہ3سو ملین گیلن پینے کا صاف پانی دستیاب ہوگا، یہ منصوبہ مجموعی طور پرسالانہ 51.6ارب کی منفعت قوم کو فراہم کرے گا۔