ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی)فیملی کورٹ نے پاکستان کی نامور گلوکارہ صنم ماروی اور حامد خان کو خلع کی ڈگری جاری کردی جس کے ساتھ ہی ان کے درمیان ازدواجی سفر کا اختتام ہوگیا۔فیملی کورٹ کی جج ثنا افضل واہلہ نے صنم ماروی کی خلع کی درخواست پر سماعت کی۔صنم ماروی کا کہنا تھا کہ وہ اب حامد خان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں کیونکہ وہ ان پر تشدد کرتا ہے اور انہیں گالیاں دیتے ہیں۔عدالت نے بیانات کو سننے کے بعد خلع کی ڈگری جاری کردی۔گلوکارہ نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ شوہر ان پر تشدد کرنے سمیت ان کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کرتے ہیں اور وہ شوہر کے ایسے رویے کو برداشت کرکے تھک چکی ہیں۔بعدازاں حامد خان نے عدالت میں سات صفحات پر مشتمل اپنے جواب میں اہلیہ کی جانب سے لگائے تمام الزامات مسترد کردئیے تھے۔حامد خان نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ان کی اہلیہ کی خلع کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔خیال رہے کہ صنم ماروی کی یہ دوسری شادی تھی، ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو 2009 میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔