ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
لاہور( این این آئی)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی جشن بہاراں منانے کیلئے مختلف رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کرے گی ،جشن بہارں میلے کا باقائدہ آغاز 23 فروری کو ڈاگ شو سے کیا جائے گاجبکہ جشن بہاراں میلہ مارچ کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس سلسلہ میں باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ۔4 مارچ کو میورل پینٹنگ کا مقابلہ ہوگا جس میں شہر بھر کے کالجز اور یونیورسٹی کی طلباء اور طالبات میں حصہ لیں گے۔ 8 مارچ کو کیٹ شو،اسی روز ’’چڑیا ں دا چمبہ ‘‘پروگرام ہوگا جس میں خواتین پاکستانی ثقافت کو اجاگر کریں گی ۔9 مارچ کو صوفی نائٹ پروگرام باغ جناح میں منعقد ہو گا ۔11 مارچ کو الحمر اہال نمبر دو میں ٹیبلو مقابلے،14 مارچ کو باغ جناح میں محفل مشاعرہ ،15 مارچ کو جیلانی پارک میں برڈ شو،20 مارچ کو اسی مقام پر کٹ فلاور شو،20 اور 21 مارچ کو گریٹر اقبال پارک میں تھیٹر ڈرامہ پیش کیا جائے گا،22 اور 23 مارچ کی درمیانی شپ کو گریٹر اقبال پارک میں آتش بازی کا مظاہرہ ،ملی نغموں کا پروگرام بھی ہوگا ۔ 4 اپریل کو جیلانی پارک میں روز شو منعقد ہوگا جس میں رنگ رنگا پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جائے اور اس سال جشن بہاراں میلے میں آرٹ اینڈ کرفٹ میلے میں محفل حسن قرات ، محفل نعت ، ڈول باجا ، آرٹ ویلج ، فوڈ فیسٹول ، سٹریٹ پرفامنس ، میجک شو ،محفل مشاعرہ ،سنیک شو، میوزک شو، بھوت بنگلہ ، فنی مصوری مقابلہ ، لائٹنگ ڈیکوریشن ، اونٹ سواری ، گھوڑ سواری ، پروینشنل ماڈلز ، جمناسٹک شو، پیپٹ شو ، بگی رائرڈینگ ، ہم ٹی ڈم ٹی ، ہینڈی کرافٹ ایزبیشن ، ایریا ڈیکوریشن ، کمرشل سٹالز ، کلچر وال، جم کیسل سلائڈز ، مرچنٹائز سٹالز ، برڈ شو، ریموٹ کڈز کار ز، خواتین پولین ، بک فیئر، فیس پیٹنگ ، جوکر اینڈ پمپٹ ، کارٹون کریکٹر ، ٹال مین اور پلے مین پروگرامات اور سٹالز جشن بہاراں میلے میں پورا مہینہ گاہے بگاہے جاری رہیں گے ۔