ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج جمعہ کو احساس آمدن پروگرام کا آغاز کریں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مراد سعیدنے کہاکہ احساس آمدن پروگرام کے لئے پندرہ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، احساس آمدن پروگرام ساٹھ فیصد خواتین اور تیس فیصد نوجوانوں کو آمدن کے مواقع فراہم کرے گا۔مراد سعید نے کہاکہ پہلے مرحلے میں تئیس اضلاع کی تین سو پچھہتر یونین کونسلز سے پروگرام آغاز ہوگا، اس کے بعد پروگرام کو پورے ملک میں پھیلایا جائیگا۔