ہر خبر سے آراستہ
ہر خبر سے آراستہ
اسلام آباد (این این آئی)چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہاہے کہ چین کو کرونا وائرس کے خلاف مشکل وقت کا سامنا ہے،پاکستان کی مشکل وقت میں بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں،کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے،ووھان اور دیگر علاقوں میں پاکستانی طلبہ کا چینی عوام کی طرح خیال رکھ رہے ہیں،ہمارے تعلقات کی بنیاد انتہائی مظبوط ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چین اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،چین کو کرونا وائرس کے خلاف مشکل وقت کا سامنا ہے،پاکستان کی اس مشکل وقت میں بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ چین میں پاکستانی طلبہ کے حوالے سے سہولیات فراہم کر رہے ہیں،ووھان اور دیگر علاقوں میں پاکستانی طلبہ کا چینی عوام کی طرح خیال رکھ رہے ہیں،ہمارے تعلقات کی بنیاد انتہائی مظبوط ہے،ہمین فخر ہے کہ عالمی برادری میں پاکستان چین کا نمبر ایک دوست ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین نہ صرف اکٹھے رہتے ہیں بلکہ قدرت نے ہمیں جغرافیائی طور اکٹھا کیا ہے،1963 میں ہمارے تعلقات قائم ہوئے،پاکستان سے دوستی ہماری ہالیسی میں شامل ہے اور ہم ایک دوسرے کو سمجھتے اور سپورٹ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین کا ایک مشترکہ مقصد قوموں کی تعمیر ہے جس میں ہم بطور شراکت دار اکٹھے ہیں،ہم بطور شراکت دار اقتصادی و سوشل ترقی, خوشحالی اور علاقائی امن میں اکٹھے ہیں ،جب پاکستان اور چین کا ایسا تعلق ہو تو وہ قدرتی طور پر دیگر ممالک کی توجہ کا باعث بنے گا۔انہوںنے کہاکہ امریکہ نے اپنی انڈو چائنا پالیسی میں چین کو اپنا دشمن اور علاقائی تزاویراتی حریف قرار دیا ہے حتی کہ ان کی یہ سوچ حقایق کے منافی ہے۔یاؤ جنگ نے کہاکہ 2013 سے دونوں ممالک نے سی پیک کا باہمی تعاون شرو ع کیا،سی پیک میں سولہ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن میں موٹرویز کی اپ گریڈیشن اور گوادر پورٹ کی تعمیر شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ سی ہیک چین اور پاکستان کے شراکت داری کا بڑا حصہ ہے،سی پیک کے آیندہ مرحلے میں مختلف شعبوں میں مشاورت کے بعد نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں،نئے مرحلے میں مین لینڈ ریلوے کا اہم منصوبہ شامل ہے جو طویل المدت ہے،اس میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن اور اس کی رفتار میں اضافہ ہے،اس مرحلے. میں توانائیکے نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے،وزیر اعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری بھی ہونا چاہیے،نئی حکومت کی نظر میں دونوں ممالک میں صنعتی تعاون کے فروغ کو مزید توسیع دی جا رہی ہے،زراعت کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان بہتری کے خواہشمند ہیں،اس حوالے سے حکومت تا حکومت اور بزنس ٹو بزنس تعاون شروع کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بزنس ٹو بزنس میں مختلف چینی کمپنیاں لائیو سٹاک اور زراعت کے حوالے سے سرمایہ کاری کریں گی